مدھیہ پردیش میں آئی ایس آئی کے مبینہ 11 جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد دگ وجے
سنگھ نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے
ایجنٹوں میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ ان میں ایک بی جے پی کا رکن ہے۔
مدھیہ پردیش کے سابق
وزیر اعلی دگ وجے نے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،
'بھوپال میں پکڑے گئے آئی ایس آئی کے ایجنٹوں میں ایک بھی مسلمان نہیں۔ ان
میں سے ایک بی جے پی کا رکن۔ مودی بھکتوں کچھ سوچو۔ دگ وجے سنگھ نے اپنے
ٹویٹ کے ساتھ اخبارات کے کچھ تراشے بھی شئیر کئے ہیں۔